بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی خاتون نے امریکی حکومت کو 64 ملین ڈالر کا چونا لگادیا، گرفتار

نیویارک میں ایک نیم خواندہ پاکستانی خاتون نے امریکی حکومت کو 64 ملین ڈالر کا چونا لگادیا۔

نیویارک کی وفاقی عدالت کی خاتون جج نے ملزمہ کو امریکی حکومت سے فراڈ اور دھوکا دہی کے کیس میں 6 سال 4 ماہ کی سزا سنادی۔

اس کے علاوہ خاتون کو 56 ملین ڈالرز کی ادائيگی کا حکم بھی دیا گیا ہے جب کہ خاتون کے 5 ملین ڈالرز کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔

ذکیہ خان نامی مجرمہ نے بزرگ شہریوں کے لیے ڈے کيئر سینٹر قائم کرکے امریکی حکومت سے فراڈ کرکے ادائیگیاں حاصل کیں، ملزمہ کو 2024 میں گرفتار کیا گيا تھا۔

مزید پڑھیں:حنا جاوید قتل کیس:تفتیش تبدیل، اہلخانہ کا پولیس تفتیش پرتحفظات کا اظہار

گزشتہ روز نیویارک کی وفاقی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنایا تاہم مقدمے کی سماعت کے دوران ذکیہ خان نے جرم کا اعتراف بھی کیا۔