بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مون سون بارشوں کے نویں اور آخری اسپیل سے متعلق الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے(PDMA) پنجاب نے مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل سے متعلق صوبہ بھر میں الرٹ جاری کردیا ہے، جس کے تحت آج سے 17 ستمبر تک بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جہاں درجہ حرارت 27 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کل سے 17 ستمبر کے دوران لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اسی طرح خوشاب، میانوالی، نور پور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور گردونواح میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

 انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بڑے شہروں خصوصاً راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ جبکہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے، اس لیے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک سمیت تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کچے اور بوسیدہ مکانات میں رہائش سے گریز کریں اور آندھی و طوفان کی صورت میں غیر ضروری سفر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں اور بچوں کو نشیبی علاقوں، پانی اور بجلی کے کھمبوں سے دور رکھیں۔

ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔