بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیل کا بحران سنگین ہو گیا،ایک ہفتے میں 8 فیصد اضافہ

مشرق وسطیٰ(Middle East) میں بڑھتی کشیدگی اور اہم بحری راستوں پر حملوں کے باعث عالمی تیل (Oil)منڈی میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں رواں ہفتے 8 فیصد سے زائد اضافے کی جانب گامزن ہیں، جبکہ امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت پہلی مرتبہ 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

برینٹ خام تیل کی قیمت 3.02 ڈالر یعنی 2.81 فیصد کمی کے بعد 104.61 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 2.43 ڈالر یعنی 2.37 فیصد کمی کے بعد 100.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اگرچہ جمعے کو دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں کمی ہوئی، تاہم رواں ہفتے اب تک برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں میں 8 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔ دورانِ کاروبار دونوں کی قیمتیں مئی کے وسط کے بعد بلند ترین سطح پر بھی پہنچیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے عارضی معاہدے کی ممکنہ کوششوں کی خبروں نے جمعے کو تیل کی قیمتوں پر کچھ دباؤ کم کیا، تاہم مارکیٹ میں سپلائی کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دوسری جانب سعودی عرب میں اہم ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے قریب دھویں کے مناظر سیٹلائٹ تصاویر میں سامنے آنے کے بعد تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ پائپ لائن سعودی عرب کو آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر خام تیل کی برآمدات منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IEA) کے مطابق حملوں کے باعث سعودی عرب کی خام تیل کی سپلائی اگست میں ماہانہ بنیاد پر 23 لاکھ بیرل یومیہ کم ہوکر 60 لاکھ بیرل یومیہ رہ گئی، جو تین دہائیوں سے زائد عرصے کی کم ترین سطح ہے۔

مزیدپڑھیں:موسم کی پیشگوئی کا جدید اے آئی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری متعارف

عالمی تیل کی ترسیل کے لیے اہم آبنائے ہرمز میں بھی بحری سرگرمی متاثر ہوئی ہے۔ ابتدائی شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق جمعرات کو آبنائے سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 11 سے کم ہوکر 7 رہ گئی۔

اس دوران یمن کے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے باب المندب آبنائے کے قریب جزیرہ پریم تک پہنچنے کی اطلاعات نے بھی عالمی توانائی کی سپلائی کے حوالے سے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ادھر روس کی ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں اور مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی میں رکاوٹوں کے اثرات امریکی ایندھن مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے ہیں۔ قیمتوں کے ٹریکر گیس بڈی کے مطابق امریکا میں قومی اوسط ڈیزل قیمت پہلی مرتبہ 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی۔

ماہرین کے مطابق اگر خلیجی خطے میں بحری نقل و حمل کی مشکلات اور روسی ریفائننگ میں رکاوٹیں برقرار رہتی ہیں تو ڈیزل سمیت ریفائنڈ مصنوعات کی قیمتوں میں خام تیل کے مقابلے میں مزید تیزی آسکتی ہے۔

جرمن بینک کومرز بینک نے سال کے اختتام کے لیے برینٹ خام تیل کی قیمت کا تخمینہ 75 ڈالر سے بڑھا کر 85 ڈالر فی بیرل کردیا ہے، جبکہ ڈیزل اور جیٹ فیول کے تخمینوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈی میں آنے والے دنوں کے دوران قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔