بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی وزیراعظم کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ میں مصروف ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیو کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ ویڈیو میں آڈیو شامل کرنے والے جعل ساز قانون کی گرفت میں آئیں گے۔