اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مورخ لکھے گا کہ بلوچستان ڈوبتا رہا لوگوں کے پیارے سیلابی پانی کی نظر ہوتے رہے گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ ہوتے رہے اور ساری زندگی بلوچستان کی عوام کے حقوق پر سیاست کرنے والے وفاق میں کرسی کے مزے لیتے رہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قاسم خان سوری نے کہا کہ بلوچستان کی تقریباً تمام سیاسی جماعتیں اسوقت صوبائی اور وفاقی حکومت کا حصہ ہیں۔
مورخ لکھے گا کہ بلوچستان ڈوبتا رہا لوگوں کے پیارے سیلابی پانی کی نظر ہوتے رہے گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ ہوتے رہے اور ساری زندگی بلوچستان کی عوام کے حقوق پر سیاست کرنے والے وفاق میں کرسی کے مزے لیتے رہے، بلوچستان کی تقریباً تمام سیاسی جماعتیں اسوقت صوبائی اور وفاقی حکومت کا حصہ ہیں۔
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) July 31, 2022








