اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 38فیصد مہنگائی تکلیف کےباوجود آئی ایم ایف آپ کو ڈومور کہہ رہا ہے،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں شوکت ترین نے کہا کہ آپ کو ملک کے اثاثے گراں قدر قیمت پر فروخت کرنے کا کہاجا رہاہے،تسلیم کرلیں کہ آ پ ناکام ہوچکے ،حکومت چھوڑدیں،روپیہ تو گراوٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل کی مجموعی درآمدات7.9بلین ڈالر تھیں ،وجہ یہ ہے کہ آپ نے تماقم بڑی درآمدات روک دی ہیں،بینک ایل سیز نہیں کھول رہے ، ڈالر نہیں دے رہے ہیں،جون کی طرح جولائی میں بھی تیل کی کوئی برآ درآمدات نہیں تھیں،فیکٹریز بند ہورہی ہیں ،برآمدات کم ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ایک کارنامے کے طور پر5بلین ڈالر درآمدا ت کم کرنے کا اعلان کیا۔
https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1553709760922411013









