بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہد خاقان عباسی بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی فیس لیتے رہے ہیں،شہباز گل

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی فیس لیتے رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، ایک سے زائد بار وزیر پیٹرولیم رہے ہیں، خود گاڑی چلا کر انہوں نے تاثر دیا کہ وہ ایک ایماندار آدمی ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پیٹرولیم 3 ٹی ٹیز وصول کیں، انہیں 3 جنوری 2017اور 30 جنوری 2017 کو ٹرانزیکشنز ہوئیں، ان کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے 14 کروڑ روپے آئے۔ میرے اور شاہد خاقان کے اکاؤنٹس ایک ہی بینک میں ہیں، شاہد خاقان کو چیلنج ہے کہ اپنے اور میرے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل سامنے لائیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات دی گئی ہیں، ریلیف سرگرمیوں پر عمران خان کو بریفنگ دی گئی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، احساس پروگرام کے حوالے سے بھی میٹنگ ہوئی، عمران خان 6 ڈویژن کے ایم پی ایز سے آج مل رہے ہیں۔