اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کمپنی (SNGPL) کو ولی ون اور بنوں ویسٹ ویل ون سے بنوں ، لکی مروت اور شمالی وزیرستان کی مقامی آبادی کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے اور ان اضلاع کے عوام کے سوئی گیس سے متعلقہ دیگر مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت ۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے ان پروجیکٹ میں مقامی آبادی کو اعتماد میں لینے اور انہوں ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہمی کی ہدایت کرتے ہوے کہا کہ مقامی آبادی میں ان پروجیکٹ سے گیس فراہمی کے متعلق گہری تشویش پائی جاتی ہے اور اس سلسلے میں ان اضلاع کے عوام سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گیس کے ان ذخائر پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے لہٰذا ان کے مطالبات کو سنا جائے اور فوری طور پر پورا کیا جائے ۔ڈپٹی اسپیکر نے SNGPL کے اعلی حکام کو ان اضلاع کے منتخب قیادت اور عمائدین علاقہ کو اعتماد میں لے کر مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی ۔
امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ مذکورہ اضلاع کے عوام کو گیس سے متعلقہ مسائل سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ کرنے کیلئے ملاقات کریں گے اور مقامی آبادی کو بنوں ویسٹ ویل ون اور ولی ون کے حوالے سے درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے بات کریں گے ۔
سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کمپنی کے سینئر جنرل مینیجر اور دیگر اعلی حکام نے امیر جمیعت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو مقامی آبادی کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ۔
لکی مروت ، بنوں اور شمالی وزیرستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جائے ،ڈپٹی اسپیکر








