بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، حکومت نے عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، پٹرولیم لیوی اور ڈیلرز مارجن میں اضافے سے عوام کو کم ریلیف ملے گا۔
پٹرول پر لیوی میں 5 روپے، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ آج نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے15 روز کے لئے ہوگا۔