بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کل تاجروں سے بات کر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کل تاجروں سے بات کر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے چھوٹے تاجروں کے ٹیکس سے متعلق مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل تاجروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سے بات چیت چل رہی ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 150 یونٹ سے کم بل والی دکانوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا، ٹیکس جمع کرانے سے متعلق فیصلہ حتمی ہو گا۔