کیا آپ نے کبھی واٹس ایپ میں کسی مہینوں یا برسوں پرانے چیٹ میسج کو تلاش کرنے کی کوشش کی ہے اور کافی وقت تک اسکرولنگ کرنے کے بعد بھی ناکام رہے؟
اگر ہاں تو واٹس ایپ نے صارفین کے اس سر درد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب کسی مطلوبہ میسج کو ایک کلک پر سرچ کیا جاسکے گا۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ چیٹس کے اندر ایک سرچ شارٹ کٹ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز کو اب ڈبل اسپیڈ سے دیکھنا ممکنآئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یہ فیچر نظر آیا ہے۔
ابھی کسی چیٹ کے اندر سرچ کرنے کے لیے چیٹ کو چھوڑ کر چیٹ انفو اسکرین میں جانا ہوتا ہے اور وہاں سرچ پر کلک کرکے میسج کو سرچ کرنا ہوتا ہے۔
ویسے تو یہ فیچر کام کرتا ہے مگر ہر ایک کے لیے اسے استعمال کرنا اتنا اچھا تجربہ نہیں ہوتا۔
یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت ایک سرچ بٹن چیٹ اسکرین کا حصہ بنایا جائے گا۔
یہ بٹن اسکرین پر مستقل موجود نہیں ہوگا بلکہ اس وقت ظاہر ہوگا جب آپ اوپر کی جانب پرانے میسجز میں اسکرولنگ کریں گے۔
بظاہر تو یہ معمولی تبدیلی محسوس ہوتی ہے مگر یہ صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دے گی۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: اداکارہ مومنہ اقبال
چیٹس کے ساتھ ساتھ یہ فیچر چینلز کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے اور وہاں آپ کسی چینل کی پوسٹس میں موجود پرانی اپ ڈیٹ کو سرچ کرسکیں گے۔









