بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا آپ جانتے ہیں ،روزانہ 1 سے 2 کپ چائے پینے کے حیرت انگیز فائدے ۔۔ ؟

کیا آپ کو چائے یا کافی پینا پسند ہے تو یہ عادت عمر میں اضافے کے ساتھ دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل جاما نیٹ ورک میں شائع تحقیق میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کی صحت کا جائزہ 43 سال تک لیا گیا۔

تحقیق میں یہ دیکھا گیا تھا کہ کیفین سے بھرپور کافی یا چائے پینے سے دماغی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

اس تحقیق میں نرسوں کو شامل کیا گیا تھا اور ان سے غذائی عادات کی تفصیلات ہر چند سال میں اکٹھی کی گئیں۔43 سال کے عرصے میں 10 ہزار سے زائد افراد میں ڈیمینشیا کی تشخیص ہوئی۔

طرز زندگی اور صحت کے عناصر کو مدنظر رکھنے پر دریافت ہوا کہ زیادہ کیفین والی کافی پینے سے ڈیمینشیا کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔درحقیقت زیادہ کیفین والی کافی پینے سے دماغی تنزلی کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

اسی طرح چائے پینے سے بھی ایسے ہی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اعتدال میں رہ کر دونوں مشروبات کا استعمال دماغی صحت کے لیے ضروری ہے۔

روزانہ 2 سے 3 کپ کافی جبکہ ایک سے 2 کپ چائے پینے سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔البتہ اس سے زیادہ مقدار میں کافی یا چائے پینے سے ڈیمینشیا کے خطرے میں کوئی کمی نہیں آتی۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ چیٹس میں سرچ شارٹ کٹ فیچر کا اضافہ، صارفین خوش

تحقیق میں یہ ثابت نہیں کیا جاسکا کہ کیفین سے ڈیمینشیا کی روک تھام ہوتی ہے بلکہ ایک تعلق دریافت ہوا ہے۔البتہ یہ بات واضح ہے کہ اعتدال میں رہ کر کافی یا چائے پینے سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔