بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز صاحب پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی، جس کے بعد شہباز شریف جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، شہباز شریف نے نواز شریف کو ملکی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ شہباز صاحب، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہی عوام کو ریلیف دینا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائے جن سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں نیچے رہے، مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے کہ ہمیشہ ایسی پالیسیاں بناتی ہے جس کا ڈائریکٹ ریلیف عوام کو پہنچے۔

بعد ازاں وزیرا عظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے جاتی امراء آمد، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی، وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو خیبر پختونخوا کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے حالیہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا، وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو جاری حکومتی اصلاحات بالخصوص معاشی اصلاحات، ملک کو درپیش چیلینجز اور انکے تدارک کیلئے اقدامات پر بھی بریف کیا۔

وزیرِ اعظم اور میاں محمد نواز شریف کے مابین ملکی سیاسی امور اور معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات پر تفصیلی مشاورت ہوئی.

مزید پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ملاقات میں شرکت کی.