اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں دوبڑی کارسازکمپنیوں ٹیوٹا اور ہنڈا نے اپنی 1300سے لیکر 2800سی سی کاروں اور بڑی لگژروں گاڑیوں کی ڈالر کی قیمت میں اضافے کوجواز بنا ہوشربا اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
ہونڈا نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز پر 7 لاکھ 85 ہزار سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے تک قیمتیں بڑھائی ہیں۔ہنڈا سٹی ایم ٹی 7 لاکھ 85 ہزار اضافے کے بعد 40 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی ہے۔ ہنڈا سٹی سی وی ٹی 8 لاکھ 10 ہزار اضافے کے بعد 41 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1500 سی سی 8 لاکھ 50 ہزار اضافے کے ساتھ 44 لاکھ39 ہزار روپے میں ملے گی۔سٹی اسپائر ایم ٹی 1500 سی سی کی قیمت 8 لاکھ 80 ہزار بڑھ کر 46 لاکھ نو ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ سٹی اسپائر سی وی ٹی 9 لاکھ روپے اضافے کے بعد47لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ بی آر وی سی وی ٹی ساڑھے 10 لاکھ روپے اضافے کے بعد 52 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی۔ہنڈا سوک ایم سی وی ٹی ساڑھے 12 لاکھ اضافے کے بعد 67 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔ سوک 1500 سی سی اوریئل ایم سی وی ٹی 13 لاکھ روپے اضافے کے بعد 70 لاکھ 99 ہزار روپے کی ملے گی۔ ٹربو 1500 سی سی ایل ایل سی وی ٹی کی قیمت میں ساڑھے 14 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے، یہ گاڑی 80 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
ٹویوٹا کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں جو تبدیلی کی گئی ہے اس کے مطابق کرولا ایکس 1.6ایم ٹی کی قیمت میں 9 لاکھ 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس ماڈل کی گاڑی کی قیمت 48 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ گئی جو پہلے 39 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔
اسی طرح کرولا ایکس 1.6 اے ٹی کی قیمت 10 لاکھ 40 ہزار روپے کے اضافے سے 51 لاکھ 39 ہزار روپے، کرولا ایکس 1.6 اے ٹی ایس ای کی قیمت 11 لاکھ 30 ہزار روپے کے اضافے سے 56 لاکھ 39 ہزار روپے اور کرولا ایک 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 11 لاکھ 80 ہزار روپے اضافے سے 56 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی۔
آلٹس گرانڈ ایکس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 12 لاکھ 90 ہزار روپے کے اضافے سے 61 لاکھ 49 ہزار روپے اور آلٹس گرانڈ ایکس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت میں 12 لاکھ 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کے نرخ 61 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئے۔
کمپنی نے ٹویوٹا یارس کی قیمت میں 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے لے کر 9 لاکھ 10 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے، جس سے یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 37 لاکھ 99 ہزار روپے اور یارس 1.5 سی وی کی قیمت 45 لاکھ 69 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ٹویوٹا فورچونر، ریو اور ہیلکس کے مختلف ماڈلز کی قیمت بھی 25 لاکھ 30 ہزار روپے سے لے کر 31 لاکھ 60 ہزار روپے تک بڑھ گئی ہے، جس سے فورچونر 2.7 جی کی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 89 ہزار روپے اور فورچونر لیجنڈر ڈیزل کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 39 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔










