لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بلوچستان کیلئے لاہور سے روانہ ہوگئے ۔ وفاقی وزراء سردار اسرار ترین، مریم اورنگزیب، مولانا عبدالواسع، نوابزادہ شاہزین بگٹی، وزیرِ مملکت محمد ہاشم نوتیزئی، رکنِ قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور چیئرمین NDMA لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز وزیرِ اعظم کے ہمراہ جارہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کو کوئٹہ ایئر پورٹ پر بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے بعد وزیرِ اعظم خشنوب، ضلع قلع سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم خیمہ بستی کا دورہ کریں گے۔وزیرِ اعظم اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بلوچستان کیلئے لاہور سے روانہ








