پٹرول و ڈیزل(Petrol) کے ساتھ ساتھ جیٹ فیول کی مسلسل بڑھتی قیمت عالمی جہاز ساز کمپنیوں کو مجبور کر رہی کہ وہ بجلی سے چلتے مسافر بردار ہوائی جہاز ایجاد کرنے کی سعی کریں۔
اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک امریکی کمپنی، ہارٹ ایرواسپیس نے 30نشستوں والا ’’X1‘‘ نامی ہوائی جہاز ایجاد کر لیا۔ یہ 76 فٹ لمبا اور 25 ہزار پونڈ وزنی ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کا عہدے سے متعلق اہم فیصلہ
حال ہی میں نیویارک میں اس کی پہلی اڑان کامیابی سے انجام پائی۔یہ پرواز گیارہ سو فٹ کی بلندی پر صرف بیٹری پاور کی مدد سے 27 منٹ جاری رہی۔
اس دوران بجلی کا خرچ صرف ’’5 ڈالر‘‘رہا جوروایتی جیٹ فیول کے مقابلے میں حیران کن حد تک انتہائی کم ہے۔









