لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما ءکامل علی آغا نے کہا ہے کہ وزیراعظم ابھی تک کرکٹ گراؤنڈ سے باہر نہیں نکلے، جب وزیراعظم کرکٹ گراؤ نڈ سے باہر نکلیں گے تو انہیں سیاست کی سمجھ آئے گی،
چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی جو فیصلہ کریں ہم عمل کرینگے۔ہفتے کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت کا اپنا شیرازہ بکھر جائے تو ہمیں کچھ فیصلہ تو کرنا پڑے گا،

ڈسپلن لوگ ہمیشہ اپنے فیصلے قیادت پر چھوڑتے ہیں،ہم اپنی تحفظات اور دیگر امور سے متعلق اجلاس میں بتاتے ہیں، پارٹی کے فیصلے قیادت کرتی ہے، اس وقت سیاست میں ہر لمحہ انتہائی اہم ہے۔








