بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، نیا فیچر سامنے آگیا

واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایک نئے وائس ٹو ٹیکسٹ (Voice-to-Text) فیچر کی تیاری کر رہا ہے، جس سے صارفین کیلئے پیغامات بھیجنے کا عمل مزید آسان ہو جائے گا۔
اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین اپنے پیغامات بول کر لکھوا سکیں گے اور انھیں آڈیو ریکارڈنگ کی بجائے تحریری متن کی صورت میں بھیج سکیں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.37.8 میں دیکھا گیا ہے، تاہم یہ ابھی تیاری کے مرحلے میں ہے اور فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کیلئے دستیاب نہیں کیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

میٹا کی ملکیت رکھنے والے واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے تحت چیٹ بار میں ایک مخصوص بٹن شامل کیا جائے گا، اسے منتخب کرنے کے بعد صارف اپنا پیغام بول سکے گا، جب کہ واٹس ایپ اسکرین پر “Listening…” یعنی ’’سن رہا ہے…‘‘ کا اشارہ دکھائے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

آواز کو متن میں تبدیل کرنے کے بعد صارف کو پیغام کا جائزہ لینے اور پھر Send بٹن دبا کر اسے بھیجنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر انفرادی چیٹس، گروپس اور چینلز میں کام کرے گا، عام وائس میسج کے برعکس، پیغام وصول کرنے والے کو صرف اس کی تحریری شکل ملے گی، اصل صوتی پیغام موصول نہیں ہوگا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:نیا انداز، نئی ٹیکنالوجی اور سپورٹی لک،ہنڈائی Tucson N-Line نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ واٹس ایپ بولے گئے مواد کو براہِ راست ڈیوائس پر پروسیس کرنے کیلئے مقامی طور پر ڈاؤن لوڈ کئے گئے ’لینگویج پیکس‘ استعمال کرے گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ مطلوبہ زبان کا پیک ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد صارف فعال انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی بول کر پیغام لکھوا سکے گا۔

کمپنی کی جانب سے مقامی طور پر نصب کیے گئے لینگویج پیکس کے ذریعے بولے گئے مواد کو براہِ راست ڈیوائس پر پروسیس کرنے کی توقع بھی کی جا رہی ہے، یوں مطلوبہ لینگویج پیک انسٹال ہونے کے بعد صارف آف لائن رہتے ہوئے بھی پیغامات ڈکٹیٹ کر سکے گا۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے پہلے سے موجود وائس میسج ٹرانسکرپشن نظام پر مبنی ہے، جو پہلے ہی لینگویج پیکس کے ذریعے ٹرانسکرپشن کو ڈیوائس پر مقامی طور پر پروسیس کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا کہ ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ فیچر عوامی طور پر کب جاری کیا جائے گا، چیٹ بار میں اس کی موجودہ جگہ بھی لانچ سے پہلے تبدیل کی جا سکتی ہے، کیوں کہ کمپنی تجرباتی فیچرز کی تیاری کے دوران ان میں اکثر تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔

فی الحال وائس ٹو ٹیکسٹ ٹول ایک تجرباتی فیچر ہے، اور یہ واضح نہیں کہ آیا واٹس ایپ مستقبل میں اسے تمام صارفین کیلئے دستیاب کرے گا۔