بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی بچت کی اہم اسکیموں کی شرح منافع میں کمی

وفاقی حکومت(Federal Government) نے قومی بچت کی اہم اسکیموں ڈیفنس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کردی اور ستمبر 2026 کے نئے ریٹس جاری کردیے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

حکومت پاکستان نے قومی بچت (نیشنل سیونگز) کی معروف اسکیموں “ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، ستمبر 2026 کے لیے نئے ریٹس جاری کئے گئے ہیں، نئے منافع کے تحت ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی مدت 10 سال مقرر ہے، جس میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر میچورٹی کے وقت 3 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:کیرج فیکٹری میں قراقرم ایکسپریس اور جناح پیپلز ٹرین تیار

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے سال ایک لاکھ 10 ہزار روپے، دوسرے سال ایک لاکھ 21 ہزار روپے، تیسرے سال ایک لاکھ 33 ہزار، چوتھے سال ایک لاکھ 47 ہزار اور پانچویں سال ایک لاکھ 63 ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

چھٹے سال ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ایک لاکھ 82 ہزار روپے، ساتویں سال 2 لاکھ 4 ہزار، آٹھویں سال 2 لاکھ 30 ہزار اور نویں سال 2 لاکھ 62 ہزار روپے حاصل ہوں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting