بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ سے علیحدگی کا علامتی فیصلہ: چھوٹے سے گاؤں نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرا دیا

انگلینڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں پیڈنگٹن میں حکومتی پالیسی کے خلاف انوکھا احتجاج دیکھنے میں آیا ہے، جہاں کے رہائشیوں نے قریبی فوجی اڈے پر تقریباً 1200 پناہ گزینوں کو رہائش فراہم کرنے کے منصوبے کے خلاف علامتی طور پر برطانیہ سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تقریباً 350 افراد پر مشتمل اس گاؤں میں ہونے والے غیر قانونی اور نان-بائینڈنگ ریفرنڈم کے حتمی نتائج کے مطابق، 285 افراد نے علیحدگی کے حق میں جبکہ صرف 26 افراد نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ اس انوکھے احتجاج کے بعد گاؤں کی پیرش کونسل کے چیئرمین ٹِم میک نیلی نے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ووٹ کے ذریعے خطے، ملک اور پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دیا گیا ہے۔ انہوں نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اب اس گاؤں کو علامتی طور پر ’پرنسپلٹی آف پیڈنگٹن‘ کے نام سے پکارا جائے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یہ علامتی ریفرنڈم دراصل گاؤں سے تقریباً 0.8 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سابق وزارتِ دفاع کے بائسیسٹر اڈے کو مرد پناہ گزینوں کی رہائش گاہ میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کے ردعمل میں منعقد کیا گیا۔ دوسری جانب برطانوی حکومت کا اس حوالے سے موقف ہے کہ مجوزہ رہائشی مرکز کو بڑی حد تک خود کفیل رکھنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاکہ مقامی آبادی پر اس کے ممکنہ اثرات کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

واضح رہے کہ یہ علامتی ریفرنڈم قانونی طور پر برطانیہ سے علیحدگی کا باعث نہیں بنے گا، تاہم مقامی رہائشیوں نے اسے حکومتی پالیسی کے خلاف اپنے گہرے تحفظات اور احتجاج کے اظہار کا ذریعہ بنایا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting