بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پبلک ٹرانسپورٹرز کا لاہورسمیت ملک بھرمیں کل ہڑتال کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)عوام ہو جائیں ہوشیار ، کل ہو گی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال،لاہور سمیت ملک بھر میں دو اگست کو پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ۔

پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنیوالے ہو جائیں محتاط۔ انکم ٹیکس ، ٹوکن ٹیکس ، ٹال ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے پبلک ٹرانسپوٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سیٹ میں تین سو روپے سے بڑھا کر چار ہزار اور آٹھ ہزار روپے ٹیکس عائد کر دیا گیا۔پبلک ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے ۔پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنایا جائے۔ پنجاب میں روٹ کے نظام کو دیگر صوبوں کی طرح رائج کیا جائے۔

ٹرانسپوٹرز کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز اور موٹروے پولیس کو ناجائز چالانوں سے روکا جائے ، اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت کیلیے ہڑتال ہو گی، کسی بھی ٹیکسی کو لاہور سے نہیں نکلنے دیا جائے گا۔