بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کی وطن واپسی کی خبریں سوشل میڈیاپرپھرگردش کرنے لگیں

اسلام آباد(ممتاز نیوز ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی خبریں ایک بارپھرسوشل میڈیاپرگردش کرنے لگیں ،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپرمتعددصحافی ن کے قابل
اعتماد ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کررہے ہیں کہ نواز شریف نے وطن واپسی کاحتمی فیصلہ کرلیاہے اوران کا اسی ماہ واپسی کاارادہ ہے اس سے قبل انکی حفاظتی ضمانت ممکن بنائی جائیگی ن لیگ نواز شریف صاحب کی واپسی کو تاریخی سیاسی پاور شو بنائے گی مریم بی بی واپسی انتظامات لیڈ کریں گی،واضح رہے کہ ن میں اس وقت دوبیانیے چل رہے ہیں
شہباز شریف سمیت کچھ رہنماء اس حکومت کی آئینی مدت پوری کرنے کے حامی ہیں جبکہ مریم اوران کے حامی رہنمائوں کادھڑا
نواز شریف کی واپسی اورفوری انتخابات کاحامی ہےاوریہ چاہتے ہیں کہ حکومت میں شمولیت سے ن لیگ کوجس سیاسی نقصان کاسامناہے اس کے ازالہ کے لیے ضروری ہے کہ نواز شریف واپس کرپارٹی کی قیادت سنبھالیں اورآنیوالے انتخابات میں وہی پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں