بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش، نالہ لئی کی صورتحال کلیئر

راولپنڈی اسلام آباد میں علی الصبح سے بارش(Rain) کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی 28 ستمبر 2026 کو صبح 7:30 بجے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارش کا اسپیل صبح 3:44 بجے شروع ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سیدپور ولیج میں سب سے زیادہ 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ شمس آباد میں 23 ملی میٹر، پیر ودھائی میں 23 ملی میٹر، گوالمنڈی میں 23 ملی میٹر، پی ایم ڈی ایچ-8/2 میں 21 ملی میٹر، بوکرا سی ٹی ٹی آئی آئی-12 میں 17 ملی میٹر، گولڑہ کے قریب ای-11 میں 12 ملی میٹر، کچہری کے قریب چکلالہ میں 11 ملی میٹر اور نیو کٹاریاں میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق نالہ لئی کے بیسن میں اوسط بارش 17.63 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزیدپڑھیں:فضائی حدود کی خلاف ورزی، افغان سفیر دفتر خارجہ طلب، ڈیمارش جاری

نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 5.5 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر 2 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ موجودہ صورتحال کو آل کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کٹاریاں میں پری الرٹ کی سطح 11.4 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں پری الرٹ کی سطح 8.3 فٹ مقرر ہے۔ موجودہ پانی کی سطح دونوں مقامات پر پری الرٹ کی سطح سے کم ہے۔

شہریوں کو بارش کے دوران احتیاط برتنے اور نالہ لئی و نشیبی علاقوں کے قریب غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔