بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل، حماد اظہر کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کردیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر(Hammad Azhar) کو 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں کسی بات کی پروا نہیں۔

مزیدپڑھیں:نیویارک امن کی راہ ہموار کرنے آئے، تباہ کن جنگ کیلئے بھی تیار ہیں: عراقچی

حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیش کے لیے 21 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، جس کی مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں حماد اظہر کی آئندہ قانونی کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔