بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا

کراچی: میر رضا(Mir Raza) کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم ہوگئی۔

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم ہوگئی تاہم محکمہ داخلہ سندھ نے کمیشن کی مدت میں توسیع پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

جوڈیشل کمیشن نے گواہوں کے بیانات مکمل کرنے اور رپورٹ مرتب کرنے کے لیے 15 اکتوبر تک مدت میں توسیع کے لیے خط لکھا تھا۔

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری کیا گیا تھا، کمیشن نے 27 اگست کو باقاعدہ کام کا آغاز کیا تھا جب کہ محکمہ داخلہ سندھ نے کمیشن کو ایک ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزیدپڑھیں:عمران خان کے ساتھ کھڑاہوں کسی بات کی پرواہ نہیں ،حماد اظہر

کمیشن نے آج دو گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے تاہم مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہوسکیں گے۔

میر رضا کے اہلخانہ نے اعلیٰ پولیس افسران سے بھی بعض سوالات کے جوابات طلب کر رکھے ہیں۔