لاہور: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پولیس نے حماد اظہر کو جناح ہاؤس جملہ کیس میں 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے حماد اظہر کا مزید 14 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔
مزید پڑھیں:پنشن اصلاحات، حکومت کا مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے ملزم کا موبائل اور سم برآمد کرنی ہے، موبائل اور سم اہم ثبوت ہیں، دریں اثنا عدالت نے حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع دے دی۔









