مدینہ منورہ(نیوزڈیسک)مائیکرو فنانس کے ادار ے ’’اخوت‘‘ کے بانی وچیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کے طلباوطالبات کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف مہارتیں سکھانے کے پروگرام میں سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی بھرپور تعاون کررہی ہے۔ فرینڈر آف اخوت مدینہ منورہ کے ایڈمن کمپیوٹر انجینئر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ مائیکرو فنانس کا ادارہ’’اخوت‘‘ پاکستان کے تعلیم یافتہ بچے بچیوں کو مفت میں آئی ٹی کے مختلف شارٹ کورس مفت اور آن لائن کروا رہا ہے، مائیکروسافت،مارکیٹنگ، نیٹ ورکنگ، ایمزون کی مارکیٹنگ ٹرینگ کے علاوہ سی سی این اے، سسکو سرٹیفائڈ نیٹ ورک ایسوسیسٹڈ سب بلامعاوضہ تعلیم اور ٹریننگ کا سلسلہ لاہور سمیت ملک کہ مختلف شہروں ٹریننگ سنٹر کے اعلی کوالیفائڈ ماہر سافٹ وئیر انجینئر،،ہارڈ وئیر انجینئر، پروگرامر ،سسٹیم اینالسٹ اور دوسرا تکنکیکی اور ایڈمن سٹاف جدید خطوط پر کام کر رہاہے۔
’’اخوت‘‘ کے طلبہ کیلئے پروگرام میں سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی کی بھرپوردلچسپی








