بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی پر سخت سوالات، سہیل آفریدی سے صحافی کا دوٹوک مکالمہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی، امن و امان اور گورننس سے متعلق صحافی کے سخت سوالات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو وضاحت دینا پڑی۔

صحافی نے سوال اٹھایا کہ صوبے میں لوگ جانیں گنوا رہے ہیں، ایسے میں بطور وزیراعلیٰ گڈ گورننس اور عوامی مسائل کا حل ان کی ذمہ داری ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ وسائل اور اختیارات تک رسائی کے مطالبات تو کیے جا رہے ہیں، تاہم صوبائی حکومت کی کارکردگی، گورننس اور عوامی مسائل کے حل پر بات کیوں نہیں کی جاتی۔ اس پر سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور امن کے قیام کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

صحافی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت میں طالبان کے خیبرپختونخوا آنے اور بسائے جانے سے متعلق سوال کیا تو وزیراعلیٰ نے اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو ان لوگوں کے نام بتائے جو طالبان کو لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں نہ طالبان کو خیبرپختونخوا لایا گیا اور نہ بسایا گیا۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں پر حملہ، صورتحال پھر کشیدہ، رپورٹ

سہیل آفریدی نے دہشتگردی اور امن و امان کی صورتحال پر حکومت کا مؤقف پیش کرتے ہوئے صوبے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا ذکر کیا۔ حالیہ بیانات میں بھی وہ دہشتگردی کے خاتمے، پولیس اور سی ٹی ڈی کے کردار اور امن کے قیام کو ترجیح قرار دے چکے ہیں۔