بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشین گیمز: ایشان کشن کا بھارت کو میچ جتوانے کے بعد شادی سے متعلق انکشاف

بھارت کے نوجوان بیٹر ایشان کشن(Ishan Kishan) نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد شادی سے متعلق دلچسپ بات کہہ کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

28 سالہ ایشان کشن نے صرف 46 گیندوں پر ناقابلِ شکست 80 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

مزیدپڑھیں:مدینہ منورہ پر حوثیوں کے حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے، مولانا فضل الرحمان

میچ کے بعد جاپان میں اپنے تجربے کے بارے میں کیے گئے سوال پر کشن نے کہا کہ وہ شادی کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ جاپان آنا چاہتے ہیں۔

اب بھارت کا مقابلہ ہفتے کو فائنل میں روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔