بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 اختلافات، رونالڈو کی پرتگال ٹیم سے علیحدگی، ٹیم کے 20 لاکھ انسٹا فالوورز کم ہو گئے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہیڈ کوچ جورج جیسس سے مبینہ اختلافات کے بعد پرتگال کی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے پر پرتگال کی ٹیم کے انسٹاگرام پر راتوں رات 20 لاکھ فالورز کم ہو گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ مناسب وقت آنے پر پرتگالی عوام کو قومی ٹیم سے علیحدگی کی وجوہات کے بارے میں حقیقت سے آگاہ کروں گا۔

برطانوی اخبا دی سن کے مطابق رونالڈو نے رات 2 بجے پرتگال ٹیم کو چھوڑا، منتظمین نے صبح 10 بجے رونالڈو کا 7 نمبر ایک اور کھلاڑی کو دے دیا۔

جرسی نمبر 7 چند گھنٹوں بعد کسی دوسرے کھلاڑی کو الاٹ کرنے پر رونالڈو کے فینز میں شدید بے چینی اور غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں رونالڈو کے فینز نے پرتگال کی آفیشل ٹیم کے انسٹاگرام کو ان فالو کرنا شروع کر دیا۔

پرتگال کے انسٹاگرام کے 25 ملین فالوورز میں سے 20 لاکھ نے ناراض ہو کر پرتگال کی ٹیم کو فالو کرنا چھوڑ دیا ، جس کے بعد ٹیم کے 23 ملین فالورز رہ گئے جس میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

جس کھلاڑی کو رونالڈو کا نمبر 7 دیا گیا اس کا کہنا ہے کہ وہ سیون نمبر نہیں لینا چاہتا تھا اور اپنے کوچز کو کہا بھی تھا کہ ہمیں رونالڈو کی ریسپیکٹ کرنی چاہیے وہ ابھی ہی گیا ہے، میں کیسے رونالڈو کا نمبر لوں مگر کوچز نے اس پر دباؤ ڈالا جس پر رونالڈو کا نمبر 7 لینا پڑا۔

دوسری جانب پانچ بار کے بیلن ڈی اور فاتح رونالڈو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کے منیجر کی پریس کانفرنس اور پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر سے بات چیت کے بعد میں نے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مناسب وقت آنے پر پرتگالی عوام کو قومی ٹیم سے علیحدگی کی وجوہات کے بارے میں حقیقت بتاؤں گا، جس کے لیے میں ہمیشہ پوری لگن کے ساتھ خدمات انجام دیتا رہا ہوں۔ اب وقت ہے کہ میں پرتگال اور اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں کے لیے بغیر کسی استثنیٰ کے نیک خواہشات کا اظہار کروں۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈو کو ناروے کے خلاف میچ میں ابتدائی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ پرتگال نے یہ مقابلہ 2-1 سے جیتا، لیکن رونالڈو پورے میچ میں متبادل کھلاڑیوں کی فہرست میں بیٹھے رہے اور انہیں میدان میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

بتایا گیا تھا کہ رونالڈو میچ کے دوران میدان میں اتریں گے، تاہم کوچ نے بعد میں انہیں کھلانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا۔ اس کے بعد رونالڈو نے پیر اور منگل کو ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ تربیت کرنے کے بجائے جم میں وقت گزارا۔ رپورٹ کے مطابق وہ انجری کا شکار نہیں تھے۔

ان واقعات کے بعد کوچ اور رونالڈو کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں، تاہم دونوں کے درمیان اختلافات کی اصل وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:ایرانی کرنسی نئی کم ترین سطح پر، 1 امریکی ڈالر 26 لاکھ 88 ہزار ریال کا ہوگیا

واضح رہے کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے فٹبالر ہیں، وہ اب تک قومی ٹیم کی جانب سے 234 میچ کھیل چکے ہیں۔وہ 146 گول کے ساتھ پرتگال کے ریکارڈ گول اسکورر بھی ہیں۔