شان ٹیٹ آئندہ 24 گھنٹوں میں آسٹریلیا سے پاکستان روانہ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کےمطابق شان ٹیٹ کےپی سی بی کےساتھ معاملات طےپاگئےہیں، 24 گھنٹوں میں آسٹریلیا سے پاکستان روانہ ہوں گے،جہاں وہ پی سی بی حکام اور قومی ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں:جناح پیپلز ٹرین کے انجن کو حادثہ، 3 ارب مالیتی منصوبہ کھوہ کھاتے
ذرائع کےمطابق ملاقات کے بعد شان ٹیٹ کی تقرری کا باقاعدہ عمل مکمل کیا جائے گا۔ معاہدے پر دستخط کے بعد شان ٹیٹ بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔









