اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر(Eyal Zamir) نے7 اکتوبر 2023ء کے حملے کو اپنی فوج کی ناکامی قرار دیا اور کہا ہے کہ فوج کو ان ناکامیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔
ایک بیان میں لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء کے روز فوج کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، 7 اکتوبر کے حملوں سے متعلق فوجی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور ان سے تباہی کی شدت کا اندازہ ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:اسرائیلی فوج کی زیرِ حراست فلسطینی شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناکامیوں میں الجھنے کے بجائے ان سے سبق حاصل کر کے اصلاحات نافذ کرنا اور آگے بڑھنا ضروری ہے۔









