بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

سکیورٹی فورسز(Security forces) کی جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ستمبر 2026 میں جنوبی بلوچستان میں 15 کامیاب آپریشنز کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبدین اور ماشکیل کے علاقہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کی گئیں۔

گرفتار 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں اور معاشی مشکلات کے باعث افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

سکیورٹی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے جنوبی بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں