بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیکسلا: خاتون ٹک ٹاکر نے تھانے میں گھس کر فائرنگ کرکے پولیس افسر کو زخمی کردیا

ٹیکسلا(Taxila) میں پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلح خاتون برہان پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئیں اور مبینہ طور پر ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل پر فائرنگ کر دی۔

پولیس اسٹیشن کے محرر اور ہیڈ کانسٹیبل حسیب الحسن نے اپنی شکایت میں مذکورہ خاتون (جو کہ ایک ٹک ٹاکر ہیں) پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے تلخ کلامی کے دوران انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون مبینہ طور پر پولیس چوکی میں داخل ہوئیں اور ہیڈ کانسٹیبل سے ان ریمارکس پر بازپرس کی جو ان کے خیال میں کانسٹیبل ان کے بارے میں کر رہے تھے۔

اس دوران مبینہ طور پر زبانی تکرار ہوئی جس کے بعد خاتون نے پستول نکالا اور ان پر فائر کر دیا۔ گولی مبینہ طور پر اہلکار کی جیب کے کچھ نیچے لگی لیکن ان کے بٹوے (والٹ) کے آر پار ہو گئی۔

مزید پڑھیں:ایل این جی سپلائی پر خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ

مدعی کا کہنا تھا کہ بٹوے کی وجہ سے وہ کسی شدید زخم سے بچ گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق، مبینہ حملہ آور خاتون بجلی کی بندش کے باعث چھائے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئیں۔

بعد ازاں پولیس نے تعزیراتِ پاکستان (PPC) کی دفعہ 324 کے تحت اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزمہ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کر دیے۔