بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’آؤٹ آف کنٹرول ہورہی ہیں‘، جیا علی کی ہانیہ عامر پر تنقید، اداکارہ کا ردعمل بھی آگیا

اداکارہ اور سابق ماڈل جیا علی(Jia Ali) نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے رویے پر تنقید کی ہے جس پر ہانیہ عامر نے بھی سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں جواب دے دیا۔

جیا علی نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درِفشاں سلیم میں سے کسی ایک اداکارہ کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)


جیا علی نے ہانیہ عامر کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ اور پاکستان کا چہرہ قرار دیا تاہم ساتھ ہی ان کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر ’آؤٹ آف کنٹرول‘ ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں:مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوچکا تھا، وزیراعلیٰ کے پی کی شرائط رکاوٹ بنیں، طلال چوہدری

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ایک باصلاحیت فنکارہ ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں اس لیے انہیں اپنے رویے کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

جیا علی کے اس بیان پر ہانیہ عامر نے بھی سوشل میڈیا پر مختصر مگر طنزیہ ردِعمل دیا۔ انہوں نے جیا علی کے الفاظ دہراتے ہوئے لکھا ’آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IMAGES (@dawn_images)


دونوں اداکاراؤں کے درمیان اس مختصر تبادلے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی جہاں جیا علی کے بیان پر صارفین کی آرا منقسم دکھائی دیں۔

کچھ صارفین نے جیا علی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہانیہ عامر کے حوالے سے درست بات کررہی ہیں جبکہ ہانیہ عامر کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا دفاع کیا۔

ایک صارف نے ہانیہ عامر کی مقبولیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ کے نام کے بغیر کوئی بھی شو ادھورا محسوس ہوتا ہے جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ’ایسے ہی لوگوں کے لیے ہانیہ نے گانا بنایا تھا۔‘

جیا علی کے بیان اور ہانیہ عامر کے طنزیہ جواب کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا ہے۔