بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال ٹیم کا کیمپ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

قومی ٹیم چھوڑنے پر ساتھی کھلاڑیوں سے معذرت،معطلی ختم ہونے کے بعد اگر فٹ ہوا تو پرتگال کے لیے دستیاب رہوں گا، اسٹار فٹبالر

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ کوچ نے انہیں مشورہ دیا کہ میں بیرونِ ملک میچز نہ کھیلوں لیکن میں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا،انہیں ناروے کیخلاف میچ میں 30منٹ کھیلنے کا کہا گیا تاہم انہیں بلایا ہی نہیں گیا،کوچ نے وعدہ توڑا،48گھنٹے بعد اتفاق ہوا کہ وہ میڈیا کوسچ بتائیں گے۔

پرتگالی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت تک پرتگال کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتے جب تک موجودہ ہیڈ کوچ جارج جیسس عہدے پر موجود ہیں۔

ٹیم میں رونالڈو کی واپسی کا دروازہ کھلا
دوسری جانب پرتگالی ٹیم کے ہیڈ کوچ جارج جیسس نے ٹیم میں رونالڈو کی واپسی کا دروازہ کھلا رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو اگلے انٹرنیشنل کال اپ میں قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں اور ہم دونوں کے درمیان بات چیت بھی ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا نے بھی رونالڈو اور کوچ کے درمیان پیدا ہونے والی صورتِحال کو غلط فہمی قرار دیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کے سب سے زیادہ گول کرنے والے اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 2003ء میں پرتگال کے لیے ڈیبیو کیا تھا، وہ حال ہی میں کہہ چکے ہیں کہ موجودہ سال ممکنہ طور پر میرے فٹبال کیریئر کا آخری سال ہو سکتا ہے۔

پرتگال فٹبال ٹیم کے 20 لاکھ انسٹا فالوورز کم
کوچ کیساتھ مبینہ اختلافات کے بعد رونالڈو کے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے پر پرتگال کی ٹیم کے انسٹاگرام پر راتوں رات 20 لاکھ فالورز کم ہو گئے۔

مزید پڑھیں:چوتھا روز: پی ٹی آئی لانگ مارچ آج خیبر پہنچے گا، صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق رونالڈو نے رات 2 بجے پرتگال ٹیم کو چھوڑا، منتظمین نے صبح 10 بجے رونالڈو کا 7 نمبر ایک اور کھلاڑی کو دے دیا۔ جس پر دنیا بھر میں رونالڈو کے فینز میں شدید بے چینی اور غم و غصہ دیکھا گیا اور فینز نے پرتگال کی آفیشل ٹیم کے انسٹاگرام کو ان فالو کرنا شروع کر دیا۔