بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیڈ لاک ختم، پیپلزپارٹی دونوں ایوانوں میں حکومت کی حمایت کرے گی

مسلم لیگ نواز اوراس کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر جاری ڈیڈ لاک بل آخرختم ہوگیا۔

پیپلزپارٹی دونوں ایوانوں میں حکومت کی حمایت کرے گی جبکہ بدلے میں پیپلزپارٹی کو انتخابی اصلاحات کیلئے بنائی جارہی پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی میں حکومت کی حمایت کرے گی، دونوں جماعتوں میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر بھی اتفاق ہوگیا۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم لیوی کا معاملہ میرے بس سے باہر ہے: علی پرویز ملک

انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پارلیمان میں شامل تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی، کمیٹی میں تمام جماعتوں کو دونوں ایوانوں میں تعداد کی بنیاد پر نمائندگی ملے گی۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔