ڈیرہ اسماعیل خان: کوہاٹ کے گاؤں سپین علی بانڈہ کی حدود میں رات ڈھائی بجے زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کی شدت اور آواز دور دور تک محسوس کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد قریبی گھروں میں کچھ پرزے بھی گرے، دھماکے کے نتیجے میں مقامی شہری رومان گل ماما کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ قریبی مسجد کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
مزیدی پڑھیں:حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال کی خبربے بنیاد ہیں، پاکستان
پرزے گرنے سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔









