واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو بہت زیادہ کامیابی مل رہی ہے جبکہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خطرہ اب ختم ہوچکا ہے۔
امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہا ہے۔ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے لاس اینجلس یا سان ڈیاگو جیسے کسی بڑے امریکی شہر کو نشانہ بنایا تو یہ انتہائی سنگین مسئلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے صارفین کیلئے ایک نیا بہترین فیچر متعارف کرادیا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے کسی بڑے شہر پر حملے کو معمولی واقعہ نہیں سمجھا جائے گا۔









