بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران چند روز میں امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب دے گا: عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے اور تہران آئندہ چند روز میں امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب دے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ ایران نے امریکا کے سامنے پیش کی گئی اپنی تجاویز کو سات روزہ منصوبے کا نام دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران نے امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز کا مؤقف سن لیا ہے اور ان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی تجاویز پر غور مکمل کرنے کے بعد ایران آئندہ چند روز میں واشنگٹن کو باضابطہ جواب دے گا۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل، بحرینی وزیر خارجہ ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے، تاہم حتمی جواب ایران کے جائزے اور مشاورت کے بعد دیا جائے گا۔