وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری(Azma Zahid Bukhari) کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ ’’شارٹ ٹرم مارچ‘‘ میں تبدیل ہوچکا، جو دہشت گردوں کے حق میں ہو رہا۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک طرف دہشت گردی ہو رہی تو دوسری طرف سہیل آفریدی کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں، یہ مارچ نہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں ہے اور نہ پختون عوام کے حق میں ہے۔ صوبہ غیر محفوظ ہے لیکن سڑکوں پر دندناتا مارچ مکمل محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز صوبے کی عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہی ہیں لیکن ایک مسخرہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر انہی فورسز کا مذاق اڑا رہا اور دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ استعمال کرتا ہے، پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کو ایک مسخرے ’’کنٹینر باز‘‘ نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ ہے، اس صوبے کی پولیس اور لوگوں کی دہشے گردی کے خلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کے پی کے لوگ خود ڈیمانڈ کر رہے کہ انکی پی ٹی آئی اور نالائق ٹولے سے جان چھڑائی جائے، عوام کے مسترد کیے جانے کے بعد اے آئی سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالی جا رہی ہیں۔









