بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار ‌کردیا

کراچی : محکمہ موسمیات(Weather) نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے پیر سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں پیر سے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں جزوی طور پر ابرآلود موسم ہے اور جنوب مغربی سمت سے 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

تاہم، ہوا کے زیادہ دباؤ کا ایک سسٹم (ہائی پریشر سسٹم) سمندری ہواؤں کی رفتار کو متاثر کر سکتا ہے، جو درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے 2 سے 3 دنوں کے دوران کراچی میں جزوی طور پر ابرآلود موسم برقرار رہے گا، جس کے بعد درجہ حرارت اکتوبر کے معمول کے مطابق واپس آنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:خیبر: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ایک نیا مغربی ہوائی سلسل12 اکتوبر سے ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس نئے سلسلے کے زیرِ اثر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو پیر سے گرم موسم کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ سمندری ہواؤں کے کمزور پڑنے سے دن کے وقت گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔