خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود (Jamrud)میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے جلال دین میں اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار کامران گھر سے ڈیوٹی پر تھانہ جمرود جا رہا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شہید اہلکار کی لاش کو اسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:گیس اور بجلی کے سلیب ختم کرنے کی تیاری، کن صارفین کے بل بڑھنے کا خدشہ؟
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔









