بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میکسیکو کی جیل میں ہنگامہ آرائی، افراد10 ہلاک اور 16 زخمی

میکسیکو(Mexico) کی ریاست سینالوآ کے شہر مازاتلان کی ایل کاسٹیلو جیل میں شدید ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 9 قیدی اور ایک ملاقات کے لیے آنے والا فرد شامل ہے۔ 16 قیدی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ خاندانی ملاقات کے اوقات میں شروع ہوا اور قیدیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران آتشیں اسلحہ بھی استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا، مکہ دفاعی معاہدے کے تمام اثرات دفاعی نوعیت کے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج، نیشنل گارڈ، بحریہ اور ریاستی سکیورٹی اہلکاروں نے جیل میں داخل ہو کر صورتحال پر قابو پایا۔

حکام کے مطابق جیل اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ جیل میں تقریباً 1,800 قیدی موجود ہیں۔ واقعے کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر ملاقاتیں معطل کر دی گئی ہیں۔