بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرق وسطیٰ کشیدگی، پی آئی اے کی ریاض کیلئے پروازیں عارضی طور پر معطل

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پروازوں کی عارضی طور پر معطلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے ریاض اور ابہا کے ائیرپورٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ “جمعرات 8 اکتوبرکو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو حملے کیے گئے، جس میں تین سعودی شہری شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پہلے حملے میں ایئرپورٹ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرے حملے کا ہدف سعودی ایئرلائنز کا ایک طیارہ تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تصدیق شدہ ویڈیو میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آگ کے شعلے اور سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

حوثی گروپ نے ریاض کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے توانائی کی تنصیبات پر مزید حملوں کی دھمکی دی اور کارکنوں کو بجلی گھروں اور دیگر تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے بتایا کہ ریاض کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روک لیا گیا جبکہ خمیس مشیط کی جانب داغا گیا ایک اور میزائل بھی روکا گیا۔ خمیس مشیط میں ایک اہم فضائی اڈہ موجود ہے۔

واضح رہے آج ہی پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی حمایت کا مکمل اعادہ کیا تھا۔

موجودہ صورتحال کے باعث پی آئی اے کے ترجمان نے جاری بیان میں مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل ایئرلائن کے کال سینٹر سے رابطہ کرکے اپنی پرواز کی تازہ صورتحال معلوم کریں۔

ترجمان کے مطابق مسافر پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر نمبر 786-786-111پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایئرلائن نے پروازوں کی عارضی معطلی کے باعث مسافروں کو ہونے والی پریشانی پر معذرت بھی کی ہے۔ تاہم پی آئی اے نے یہ واضح نہیں کیا کہ ریاض کے لیے پروازیں کب تک معطل رہیں گی۔

دوسری جانب ریاض کے علاوہ سعودی عرب کو جانے والی دیگر پروازوں کافلائٹ آپریشن بدستور جاری ہے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے نے صرف ریاض کیلئے فلائٹ عارضی طور پر روکی ہے۔ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں میں حقیقت نہیں ۔

مزید پڑھیں:امریکا میں فورٹ ہڈ حملے کے مجرم کی سزائے موت براہِراست نشر کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کے علاوہ جرمن ایئرلائن لفتھانسا اور بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا نے بھی ریاض کے لیے پروازیں معطل کردی ہیں، فضائی سفر کے تجزیاتی ادارے سیریم کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کی سہ پہر 3 بجے تک ریاض ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی تقریباً نصف پروازیں منسوخ ہوچکی تھیں۔