بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ہانگ کانگ سکسز(Hong Kong Sixes) کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی کو ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔


تین روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم بھارت اور یو اے ای کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے۔

مزیدپڑھیں:نک میڈنسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں مایوس کن واپسی، ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر رضا کچلو ہوں گے۔

اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔