بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملتان، نکاح کے جھانسے لڑکیوں کو سعودیہ  لے جانے والے مبینہ گروہ کا انکشاف

نکاح کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو سعودی عرب لے جا کر غیرقانونی کاموں پر مجبور کرنے والے مبینہ گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ لڑکی مبینہ ظلم سے تنگ آ کر پاکستان واپس پہنچ گئی اور انصاف کے حصول کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق شیخوپورہ کے شفیق نامی شخص نے اسے ورغلا کر مبینہ طور پر گروہ کے حوالے کیا۔ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ جنوبی پنجاب کی متعدد لڑکیاں بھی اس گروہ کے مبینہ استحصال کا شکار ہیں۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس نے تھانہ بی زیڈ میں درخواست دے رکھی ہے جبکہ معاملہ عدالت میں بھی زیرِ سماعت ہے۔ اس کا الزام ہے کہ ملزمان گھر آ کر اسے ہراساں کرتے ہیں اور گھر پر قبضے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودیہ کیساتھ کھڑا ہے: دفترخارجہ

متاثرہ لڑکی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔