بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا، پہلے ہی دن ہزاروں سبسکرائبرز

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان(Salman Khan) نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اپنا آفیشل یوٹیوب چینل لانچ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل کا اعلان کیا۔

مزیدپڑھیں:آسٹریا کے ماؤنٹین بائیک رائیڈر نے بلندی سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ابتدا سے شروع کرتے ہیں، یہ میرا آفیشل یوٹیوب چینل ہے، جہاں اے سے زیڈ تک سب کچھ ملے گا۔


اداکار کے نئے چینل کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور محض 11 گھنٹوں میں سبسکرائبرز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹس کے مطابق چینل پر ابتدائی طور پر 10 شارٹس اپ لوڈ کی گئی ہیں جبکہ انہوں نے ابھی واضح نہیں کیا کہ وہ مستقبل میں اپنے چینل پر کس نوعیت کا کانٹنٹ شیئر کریں گے۔