بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریا کے ماؤنٹین بائیک رائیڈر نے بلندی سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

آسٹریا کے ماؤنٹین بائیک رائیڈر ماریو نیوراؤٹر(Mario Neureuther) نے بلند پلیٹ فارم سے سائیکل چلا کر نیچے رکھے چھوٹے سے گتے کے ڈبے کو پچھلے ٹائر سے کچل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ماریو نیوراؤٹر نے ستمبر 2025 میں بائیک ری پبلک سولڈن فیسٹیول کے دوران یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے 12.46 فٹ بلند پلیٹ فارم سے سائیکل نیچے اتاری اور درست نشانہ لگاتے ہوئے پچھلا ٹائر ایک چھوٹے سرخ ڈبے پر رکھ کر اسے کچل دیا۔

اس کامیابی کے نتیجے میں ان کا نام بائی سائیکل سے کسی ہدف پر بلند ترین عمودی ڈراپ (مردوں کیٹیگری) کے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔


گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ماریو نیوراؤٹر نے کہا کہ یہ کرتے وقت انہیں خوف محسوس نہیں ہو رہا تھا۔ تاہم، وہ جانتے تھے کہ ڈبے کو درست نشانہ بنانا مشکل ہوگا۔

مزیدپڑھیں:ایپل پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک متعارف کرانے کے لیے تیار

ان کے مطابق انہوں نے اس مخصوص اسٹنٹ کی باقاعدہ مشق نہیں کی تھی، اس لیے انہیں معلوم نہیں تھا کہ کامیابی کے لیے کتنی کوششیں کرنا پڑیں گی۔