اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے ممنوعہ فنڈنگ کے الیکشن کمیشن کے فیصلےپراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کے بیان حلفی کو غلط قرار دیا،عمران خان نے ہرمعاملے میں غلط بیانی سے کام لیاہے،پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہوچکا ہے،قانونی طور پر سیاسی جماعت بیرون ملک سے فنڈز نہیں لے سکتی ،
منگل کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ عمران خان نے پاکستان دشمن ممالک سے بھی فنڈز لیے،وادچودھری کہہ رہےہیں فارن فنڈنگ کا کوئی ذکر نہیں،چیف الیکشن کمشنر نے توازن کیساتھ فیصلہ دیا ،عمران خان نے مس ڈکلیئریشن کی اور اکاونٹس چھپائے،خیرات اور مریضوں کے نام پر پیسہ جمع کرکے سیاست پر لگایا گیا









